بدھ، 8 اپریل، 2020

FOR CLASS 6 th {U2}

کوئی تبصرے نہیں:
MOHAMMADIA HIGH SCHOOL KUNZER  HOME ASSIGNMENT
 FOR CLASS 6 th  {U2}
www.mhskarabic.blogspot.com comtact us . 7051677550

DOWNLORD THE PDF

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا  خاندان  { آپ کی ازواج مطہرات } صفہ نمبر ۔  132 
   . پیغمبرِ اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات کی تعداد کتنی ہے   . سوال   
جواب:
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج رضی اللہ عنہن کو ازواج مطہرات کہا جاتا ہے اور قرآن مجید نے انہیں امہات المؤمنین یعنی اہلِ ایمان کی مائیں کہہ کر مخاطب کیا ہے۔ ازواج مطہرات کی کل تعداد تیرہ (13) ہے، جبکہ بیک وقت گیارہ (11) ازواج آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نکاح  میں رہی ہیں۔ ذیل میں ان کا مختصر تعارف پیش کیا جا رہا ہے:
   ,  سوال
      ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کون تھی  ؟
 جواب ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا خلیفہ راشد اوّل حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی ہیں اور آپ کی والدہ کا نام زینب ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا لقب صدیقہ اور کنیت ام عبداللہ ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آپ رضی اللہ عنہا کا نکاح ہجرت مدینہ سے پہلے ہوا، جبکہ ہجرت کے پہلے سال آپ کی رخصتی ہوئی۔ رخصتی کے وقت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی عمرِ مبارک 9سال اور حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر 54 سال تھی۔ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا وصال 57 ہجری میں بنوامیہ کے دورِ حکومت میں ہوا۔ آپ رضی اللہ عنہا عورتوں میں سب سے زيادہ فقیہہ اور صاحب علم تھی۔ بےشمار احادیث آپ رضی اللہ عنہا سے مروی ہیں 
 سوال ۔ام المؤمنین سیدہ صفیہ بنت حی رضی اللہ عنہا کون تھی ؟
جواب  ۔سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کا اصل نام زینب ہے۔ آپ رضی اللہ عنہا قبیلہ بنونضیر کے سردار حی بن اخطب کی بیٹی اور قریظہ کے رئیس کی نواسی تھیں۔ ام المؤمنین سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کی پہلی شادی مشکم القرظی سے ہوئی۔ اس سے طلاق کے بعد کنانہ بن ابی الحقیق کے نکاح میں آئیں جو جنگ خیبر میں قتل ہوا۔ حضرت صفیہ جنگ میں گرفتار ہو کر آئیں۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے انہیں آزاد کر کے ان سے نکاح کیا۔ نکاح کے وقت رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمرمبارک 59 برس جبکہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کی عمر 17 سال تھی۔
آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کتنی بیٹیاں تھی؟
جواب ۔ آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چار بیٹیاں تھی۔ جن کی تفصیل یہ ہے۔
1 - زینب رضي اللہ تعالی عنہا
2 -
رقیہ رضي اللہ تعالی عنہا
3 -
ام کلثوم رضي اللہ تعالی عنہا
4 -
فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا
سوال ۔ فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنھا کون تھی ؟
جواب۔ آپ ﷺ کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ہیں۔ آپ ﷺ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا سے بہت محبت فرماتے تھے۔ نبی اکرم ﷺ کی عمر جب ۳۵ یا ۴۱ سال تھی، یہ پیدا ہوئیں۔ ان کا نکاح مدینہ منورہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب کے ساتھ ہوا۔ سبحان اللہ ، الحمد للہ، اللہ اکبر کی تسبیحات ، حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا کے دن بھر کی تھکان کو دور کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت جبرئیل علیہ السلام نبی اکرم ﷺ کے پاس لے کر آئے تھے۔ نبی اکرم ﷺ کے انتقال کے چھ ماہ بعد حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا ۲۳ یا ۲۹ سال کی عمر میں انتقال فرماگئیں۔

صراط اللغۃ العربیہ  الدرس الثالث {3}
الحروف القمریہ  و الحروف الشمسیہ {  حروف قمری  حروف شمسی  کیا ہوتا ہے  چلو دیکھتے ہے۔ ان کو انگریزی میں ۔       کہتے ہے moon letters and sun letters
 عربی میں حروف کی دو قسمیں ہیں۔ شمسی اور قمری۔ اور یہ نام محض اس سے لئے گئے ہیں کہ الشمس اور القمر کے تلفظات میں کیا فرق ہے۔ الشمس پڑھیں گے تو الف لام خاموش ہوگا اور اش شمس پڑھا جاتا ہے، جب کہ القمر کہیں گے تو الف اور لام دونوں کی آوازیں مکمل نکلتی ہیں۔ ا ل قمر۔ اس طرھ یہ دو گروہ ہیں۔ تفصلات کے لے https://mominsalafi.blogspot.com/2020/04/blog-post.html
شمسی حروف 14 ہیں:
الحروف القمریہ                                                                                                                الحروف الشمسیہ
ا   ب ج ... ح ۔۔۔ ”  ع ۔۔ غ  ف  ق ... ک م و ھ ی ی 
ت، ث، د، ذ، ر، ز، س، ش، ص، ض، ط، ظ، ل اور ن۔
اب آپ ان سوالات کے جوابات دیجے ؟
1۔ پانچ ایسے حروف شمسی  کلمات لاو  جو درس میں نہ ہو؟
2۔ پانچ ایسے حروف قمری   کلمات لاو  جو درس میں نہ ہو؟
3۔ حروف قمری و حروف شمسی  کو الگ الگ لکھو ؟
  ضرورت  پڑھنے پر کال کرے ۔ آپ کا پیارا معلم { عبدالمومن سلفئ 7051677550}


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

یہ بلاگ تلاش کریں

https://irckunzer.blogspot.com

https://dawa360.blogspot.com

https://mominsalafi.blogspot.com

PH NO. -7051677550

 
back to top