منگل، 8 ستمبر، 2020

2nd b طہارت

کوئی تبصرے نہیں:
2nd    (b)   
طہارت کی تعریف : طہارت کے معنیٰ پاکیزگی کے ہیں ‘اور اصطلاح شرع میں نجاست حکمی یا حقیقی سے پاک صاف ہونے کا نام طہارت ہے ۔
طہارت کی فضیلت : (۱) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسلام پاک ہے پس تم پاکیزگی اختیار کرو کیونکہ جنت میں پاکیزہ لوگ ہی داخل ہوں گے۔ (۲) فرمایا کہ جنت کی کنجی نماز اور نماز کی کنجی طہارت ہے ۔ (۳) ارشاد ہواکہ طہارت نصف ایمان ہے۔ (۴) فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس پاک عابد کو دوست رکھتا ہے جو احکام میں شرع کے موافق پاکی کیا کرتا ہے (۵) فرمایا کہ تم اپنے جسموں کو پاک و صاف کرو
(تنبیہ) : طہارت کے اور بہت فضائل ہیں ۔ واضح ہو کہ طہارت نماز کیلئے ایسی ضروری چیز ہے جس کے بغیر نماز ہوتی ہی نہیں بلکہ بعض علماء نے جان بوجھ کر بے طہارت نماز پڑھنے کو کفر لکھا ہے ۔
طہارت کے اقسام : طہارت کی دو قسمیں ہیں۔ (۱) صغریٰ (۲) کبریٰ ۔ طہارت صغریٰ وضو ہے اور کبریٰ غسل ۔ پہلے وضو کے مسائل لکھے جاتے ہیں ۔
وضو کی تعریف : حدثِ اصغر سے پاک ہونے یعنی منہ ‘ ہاتھ ‘ پاؤں دھونے اور سر کا مسح کرنے کا نام وضو ہے ۔
وضوکی فضیلت : وضو کی فضیلت میں بہت احادیث وارد ہوئی ہیں یہاں چند لکھی جاتی ہیں : (۱) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو کوئی مسنون طریقہ سے وضو کرے اور اس کے بعد کلمہ شہادت پڑھے اس کیلئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جاتے ہیں (جس دروازے سے چاہے داخل ہو) (۲) فرمایا کہ مسلمان بندہ جب وضو کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے تمام (صغیرہ) گناہوں کو معاف کر دیتا ہے ۔ (۳) وضو کی وجہ سے قیامت کے دن وضو کے اعضاء (منہ ‘ ہاتھ ‘ پیر ) چمکدار اور روشن ہوں گے ۔ (۴) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اپنی امت کو قیامت کے دن پہچان لوں گا ۔ کسی نے عرض کیا کہ حضور اتنے کثیر مجمع میں آپ کیسے پہچان لیں گے ؟ ارشاد ہوا کہ ایک پہچان ہوگی وہ یہ کہ وضو کی وجہ سے ان کے منہ ہاتھ پیر چمکدار ہوں گے ۔ (۵) با وضو رہنے سے آدمی شیطان کے شر سے محفوظ رہتا ہے (۶) جو شخص وضو پرمداومت کرے گا (ہمیشہ با وضو رہیگا ) وہ شہید مرے گا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

یہ بلاگ تلاش کریں

https://irckunzer.blogspot.com

https://dawa360.blogspot.com

https://mominsalafi.blogspot.com

PH NO. -7051677550

 
back to top